بڑتی ہوئی وارداتیں ، اسلام آباد کے دہی علاقے غیر محفوظ ہاتھوں میں۔

 

اسلام آباد:ـ ایک ماہ میں 4 ڈاکیتی کی وارداتیں اسلام کے ساتھ منسلک دہی علاقے پنڈسنگریال میں اور سیری سرال میں ایک مہینے میں 4 ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں جس سے علاقے کی عوام میں ڈر پھیل چکا ہے۔

مشہور غاریں جن کا راستہ پنڈسنگریال سے ہو کر آتا ہے

علاقے کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملزم دن دہاڑے سورج کی روشنی میں بھیچ بازار میں لوٹ کر چلے جاتے ہیں

ہولیس تماشائی بنی ہوئی ہے ملزم آزاد ہیں لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں ہے اسلام آباد پولیس اپنی زمہ داریاں ادا نہیں کر رہی۔

یہ علاقہ سیکٹر ڈی بارہ کے ساتھ منسلک ہے یہاں سے ایف سیکٹرز 5 منٹ کی دوری پر ہیں یہ علاقہ تھانہ گولڑہ شریف کی حدود میں واقع ہے۔

25-05-2025 دن کی روشنی میں ایک دوکان سے موبائل چوری اور نقدی کی چوری کی گئی جس کے بعد ایک درزی کی دکان میں سے نقدی اور سلائی شدہ کپڑوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

آج سے 3 دن پہلے فضل چوک میں دن کی روشنی میں گن پوائنٹ پر بیکری کی دکان کو لوٹ لیا گیا مزاحمت پر بیکری کے مالک کو ملزمان کی طرف سے سیدھا فائر مارا گیا جو حالتِ تشویش میں ہسپتال داخل ہے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوف کی علامت ہے ہماری آئی جی اسلام آباد سے گذارش ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور عید الاضحی کے ایام میں ہمیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید کوئی واردات ہوئی تو اس کی ذمہ دار پولیس ہوگی۔ اور ہم احتجاجا تھانہ گولڑہ کے سامنے احتجاج کرینگے۔

Comments