مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار ثناء یوسف کا سفاک قتل، ملزم عمر فیصل آباد سے گرفتار۔

ثناء یوسف ابھرتی ہوئی ٹک ٹاکر جو اپنے کام ،شرارتی انداز اور اپنی مسکراہٹ کی وجہ سے مقبول  تھی 2 جون شام بجے ملزم عمر کی جانب سے 2 گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد   پولیس کے مطابق ملزم عمر نے شادی کے لئے بار بار مسترد کرنے پر مشہور ٹک ٹاکر کو گھر میں داخل ہو کر قتل کیا ہے۔

مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار ثناء یوسف 

 

اسلام آباد پولیس:ـ

آئی جی اسلام آباد پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ثناء یوسف اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں مقیم تھی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا تعلق چترال سے بتایا جاتا ہے اسلام آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 17 برس کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

ٹک ٹاکر ثناء ئوسف قتل سے متعلق آئی جی اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سوشل میڈیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر کے اس سے ثنا یوسف کا موبائل بھی برآمد کر لیا ہے۔ مذید بتاتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جدید آلات کے استعمال کے زریعے سے گرفتار کیا ہے سوشل میڈیا پر ملزم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، ایک سو تین سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا ،متعدد ریڈز کئے گئے جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

 

منگل کو آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ثنا یوسف کی جانب سے خود کو بار بار مسترد کیے جانے پر اسے قتل کیا۔ یہ کیس رپیٹیٹو ریجکشن کا تھا۔ ملزم نے ثنا یوسف کو اس لیے قتل کیا کہ وہ بار بار ثنا سے رابطہ کر رہا تھا اور وہ اس کو منع کر رہی تھی۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے ثنا یوسف سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور دو جون کو بھی اس نے ثنا یوسف کے گھر آ کر سات آٹھ گھنٹے انتظار کیا اور جب ثنا نے اس دن بھی اس سے ملنے سے انکار کیا تو ملزم نے پراپر پلاننگ سے 17 سالا مشہور ٹک ٹاکر کو گھر میں داخل ہو کر قتل کیا۔

 


Comments